کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی دیر لوئر، مانسہرہ اور ہنگو میں کاروائیاں

کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی دیر لوئر، مانسہرہ اور ہنگو میں کاروائیاں

پشاور(نیاٹائم) فوڈ سیفٹی ٹین نے دیرلوئر میں گودام پر چھاپا ماراجس میں 200 لیٹر سے زائد مضرصحت خوردنی تیل برآمد کیا گیا ہے۔

 

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق گودام سے مضر صحت تیل خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کو سپلائی کیا جاتا تھا، مضرصحت خوردنی تیل برآمد ہونے پر گودام کوسیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کیاگیا۔ ناقص صفائی، خراب انڈوں اور مضر صحت رنگ کے استعمال پر مانسہرہ میں دو بیکری یونٹس سیل کردی گئی۔

 

ہنگومیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ضبط شدہ 1500 کلو سے زائد مضر صحت اشیاء خوردنوش تلف کی گئی،کارروائی میں ممنوع چائنہ سالٹ، غیرمعیاری کیچپ، جعلی چائے کی پتی اور مصالحہ جات سمیت مختلف غیرمعیاری اشیاء تلف کردئے گئے،غیرمعیاری اشیاء کو ڈمپنگ ایریا میں تلف کیا گیا۔

 

مردہ گوشت کامکروہ دھندہ کرنے والےمافیا کےخلاف آپریشن