حکومت کا سیاسی جنازہ کب نکلے گا: شیخ رشید نے بتادیا

حکومت کا سیاسی جنازہ کب نکلے گا: شیخ رشید نے بتادیا

 راولپنڈی(نیاٹائم)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مہنگائی میں دن با دن اضافے کے تناظر میں کہنا ہے کہ بہت جلد ہی گورنمنٹ کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم سے نکلے گا۔

 

قائدعوامی مسلم لیگ نے ٹوئٹر پرجاری اپنی ایک ٹویٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھراضافے پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول میں پندرہ روپے اور ڈیزل میں چودہ روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگائے جائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں، اذیت ملے گی۔ لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزر بسرکررہے ہیں اورابھی بجلی کا بل بھی باقی ہیں۔ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ دی جارہی ہیں۔عنقریب حگورنمنٹ کا سیاسی جنازہ نکل جائے گا۔

 

گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ڈمی سرکار ہے، جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیسز کا خاتمہ اورآئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔ان کو کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا گزر رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر بھاگ جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈھکیل جائیں گے۔ضمنی انتخاب چوری کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

 

زین قریشی کے الیکشن بینر پرسدھو موسے والا کی تصویر شائع