اداکارہ لیلی زبیری کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

اداکارہ لیلی زبیری کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

کراچی(نیا ٹائم) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اب  وویمن ونگ کی ممبر بھی بن گئیں ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ  کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی اداکارہ لیلیٰ زبیری  تحریک انصاف  وویمن ونگ کی ممبر بن کرعوام سے مخاطب ہو رہی ہیں۔لیلیٰ زبیری نے  وویمن ونگ کی ممبر بننے کے بعد پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس سے عوام کے لیےسربراہ تحریک انصاف  عمران خان کی2 جولائی کی کال کے حوالے سے اہم پیغام دیا جس میں انہوں نے سب کو عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

 

 اداکارہ لیلی زبیری  نے تمام نوجوانوں  اور خواتین کو مخاطب کر تے ہوئےکہا کہ عمران خان کی کال پر سب باہر نکلیں اور اس جلسے کو کامیاب بنائیں۔خیال  رہے کہ  لیلی زبیری  نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف  میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعداب وہ وویمن ونگ کی ممبر بھی بن گئیں ہیں جب کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کے بعد اب عوام کیساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی کھل کر تحریک انصاف  کو سپورٹ کرتی  نظر آرہی ہیں۔

 

 

پاکستانی اداکارہ زارا نور نے عالیہ بھٹ کی حمایت کیوں کی