دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، سب انسپکٹر شہید

دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، سب انسپکٹر شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(نیاٹائم)جنوبی وزیرستان کے علاقے تھانہ اعظم ورسک کے قریب دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، سب انسپکٹر موسیٰ خان سلیمان خیل شہید، ایک اہلکار زخمی، جبکہ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اورایک زخمی ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو اعظم ورسک تھانہ کے سامنے پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اس دوران دو الگ الگ موٹر سائکل پر سوار دو دہشتگردوں کو سب انسپکٹر سی ٹی ڈی موسیٰ خان سلیمان نے اس کو روکنے کا اشارہ دیا تو پیچھے سے دوسرے موٹر سائکل پر سوار دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سی ٹی ڈی موسیٰ خان سلیمان خیل کو سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔

 

 دوسرے دہشتگرد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے رسول جانی نامی ایک پولیس اہلکار چہرے پر معمولی زخمی ہوا۔ مقابلے میں بلال نامی ایک دہشت گرد کو موقع پرہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد عمر یارگل ولد تور نامی زخمی ہوگیا جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا۔

 

اٹک میں زمین کا تنازع 5 افراد کی زندگیاں نگل گیا