کپل دیو کے بعد انڈین ٹیم کی کپتانی فاسٹ بولر کے سپرد

کپل دیو کے بعد انڈین ٹیم کی کپتانی فاسٹ بولر کے سپرد

لندن(نیا ٹائم ویب ڈیسک) انڈین  کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز سے  پہلے  مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔بھارتی کپتان روہت شرما  کےکورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کپتانی جسپریت بمراہ کو سونپ دی گئی۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمیڈیابھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئےفاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیم کی کپتانی  کریں گے جب کہ ریشبھ پنت  نائب کپتان ہوں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈین ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور دونوں ٹیموں کےمابین  پانچواں ٹیسٹ میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ  سیریز میں انڈیا کو 1-2  کی برتری حاصل ہے۔

 

بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ نے 2016 کے آسٹریلیا کے دورے سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ انگلینڈ سے اپنے  کپتانی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ بمراہ  نےانتیس  ٹیسٹ میچوں میں 123 وکٹیں حاصل کی ہیں اورآٹھ مرتبہ پانچ  وکٹوں کا مزا چکھا ہے جبکہ انکی بہترین کارکردگی ستائیس  رنز کے عوض  چھ وکٹیں ہیں۔یادرہے کہ سابق انڈین  فاسٹ بولر کپل دیو کے بعد جسپریت بمراہ دوسرے بولر ہیں جنہیں انڈین ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

 

 

جو کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ ٹیم میں ضرور شامل ہوگا