سندھ بھر میں کل سے بادل برسنے کی پیشگوئی

سندھ بھر میں کل سے بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے بادلوں کے برسنے کی نوید سنادی ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین سیچوایشن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مون سون کا نظام داخل ہوچکا ہے، سندھ اور بلوچستان میں چار، پانچ دن تیز بارش ہونے کا چانس ہے جس سےاربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

 

انہوں نےکراچی میں بارشوں کے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایاکہ کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش کی امید ہے اور شہر میں کل شام سےگرد آلود ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے، یہ بارشیں پانچ  جولائی تک جاری رہے گی۔

 

سردارسرفراز کے مطابق دو جولائی کی رات سے پانچ  جولائی تک سندھ میں تیز بارش کی امید ہے جبکہ سندھ کے تمام اضلاع میں منگل تک موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات نےگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی