سابق وزیر اعلیٰ کوبڑا ریلیف مل گیا

سابق وزیر اعلیٰ کوبڑا ریلیف مل گیا

 ڈی جی خان(نیاٹائم)انسداد رشوت ستانی عدالت سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبڑاریلیف مل گیا۔ عثمان بزدار کی 900کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے اپنے نام کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

 

 

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزداراینٹی کرپشن عدالت میں زرعی زمین کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے ، عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی جسے عدالت انسدادرشوت ستانی نے منظور کرتے ہوئےسابق وزیراعلی کی عبوری ضمانت 16جولائی تک منظور کر لی۔