مسلم لیگی قیادت نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سرجوڑ لیے

مسلم لیگی قیادت نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سرجوڑ لیے

 

لاہور(نیا ٹائم) ہائی کورٹ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے خلاف فیصلےکے بعد بطور پنجاب کی سیاسی صورتحال میں طوفان آگیا وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پروزیراعظم شہباز شریف نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔

 

مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بطور پارٹی سربراہ کے مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے فیصلے سمیت آئندہ کی سیاسی صورتحال پر پر مشاورت ہوگی۔

 

خیال رہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تاریخی فیصلہ دیاہے۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کیا جائے، دوبارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ عمر ہوگا۔

 

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے م حلف کے خلاف اپیلوں کو نمٹایا ہے۔

 

تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے حلف اور چناؤ کے خلاف 5 اپیلیں دائر کی گئیں تھیں، جس میں حمزہ شہباز کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی میں جوکچھ ہوا اس کے کنڈکٹ کو بھی عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا تھا۔