بہاولنگر، ایس ایچ اوآفس میں لیڈی ڈاکٹرپرتشددکی ویڈیووائرل

بہاولنگر، ایس ایچ اوآفس میں لیڈی ڈاکٹرپرتشددکی ویڈیووائرل

بہاولنگر:(نیاٹائم) بہاولنگر کےتھانہ سٹی ہارون آباد میں ایس ایچ او کے آفس میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کیا گیا ہے،ملزم نے ایس ایچ او کے سامنے لیڈی  ڈاکٹر کو تھپڑوں اور ٹھڈوں کا نشانہ بنایا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ہارون آباد تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کے آفس میں لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزم عدیل نے ڈاکٹر کو تھپیڑوں اور ٹھڈوں کا نشانہ بنایا، ملزم عدیل کو رنج تھا  کہ ڈاکٹر مریم اس کی بیٹیوں کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کر رہی ہے،پولیس نے دونوں فریقین کو تھانے آنے پرپابند کیا تھا، ملزم ڈاکٹر کو دیکھ کر مشتعل  ہو گیا اور  دوران گفتگو ملزم عدیل نے ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر کو دبوچ لیا اور لیڈی ڈاکٹر پر ٹھڈوں اور تھپڑوں  کی بارش کر دی۔

 

سامنے آنے والی فوٹیج میں بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اورتشدد کے دوران  ڈاکٹر زمین پر گر گئی ہے اور دفتر میں موجود شہریوں اور پولیس نے ڈاکٹر کی جان چھڑائی، ڈاکٹر مریم ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ہیں اورپولیس نے دونوں فریقین پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نوٹس لینے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا تھا۔