پاکستانی اداکارہ زارا نور نے عالیہ بھٹ کی حمایت کیوں کی

پاکستانی اداکارہ زارا نور نے عالیہ بھٹ کی حمایت کیوں کی

 کراچی(نیا ٹائم) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کے بعد انڈین میڈیا پر گردش کرتی افواہوں سے متعلق بول پڑیں۔

 

جب  بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ  پر امید سے ہونے کی خبر دی تو انڈین  میڈیا پر خبریں آئیں کہ عالیہ بھٹ  نے اپنا حمل اسی طرح پلان کیا تھا کہ انکی فلم  شوٹنگ کی تاریخوں میں رکاوٹ نہ ہو اور عالیہ کو انکے شوہر رنبیر کپوربیرونِ ملک لینے جائیں گے اور پھر وہ واپس ممبئی آئیں گی۔ان خبروں پر مختلف اداکاراوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار سامنے آیا تاہم اب  پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اسی حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔زارا نور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ میں سمجھتی تھی کہ شاید پاکستان کے لوگ ہی ایسی ذہنیت رکھتے ہیں مگر میں غلط تھی۔

 

 

زارا نور عباس کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر جب برانڈز نے مجھے کام دینا بند کردیا کیوں کہ انہیں پتا چلا تھا کہ میں امید سے ہوں۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ جب اداکارہ کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہوتی ہے  تو معاشرہ سمجھتا ہے کہ  اب یہ کسی کام کے قابل نہیں ہے جبکہ  خواتین ہر چیز اورہر کام میں ماہر ہوتی ہیں اس لیے اب  وقت آگیا ہے کہ اپنا فیصلہ دوسروں پر تھوپنے والوں کو یہ بات بھی سمجھ آ جائے۔زارا نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں کہ آپ کسی پر کوئی بات کریں اور اگلا بندہ خاموش رہے آج کا زمانہ ڈیجیٹل زمانہ ہے اگر آپ کسی پر کوئی کمنٹ پاس کروگے تو پھر آپکو اسکا جواب سننے کیلئےبھی تیار رہنا ہو گا۔

 

 

 

عامر لیاقت کو کیسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی،خلیل الرحمان نے بتا دیا