عامر لیاقت کو کیسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی،خلیل الرحمان نے بتا دیا

عامر لیاقت کو کیسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی،خلیل الرحمان نے بتا دیا

کراچی (نیا ٹائم)معروف پاکستانی  ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے سابق مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین  کی تیسری شادی سے متعلق  اپنا ردعمل دیا ہے۔

 

سماجی رابطوں پر پاکستانی ڈرامہ رائٹرخلیل الرحمٰن قمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں مرحوم عامر لیاقت  حسین کی تیسری شادی  کے بارےمیں بات چیت کرتے دیکھا گیا ۔ شوکے میزبان نے خلیل الرحمٰن سے عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق سوال  پوچھا جس پر انکا کہنا تھا کہ عامرلیاقت  حسین کی موت کی ذمہ دار دانیہ  ملک  ہی ہے مگر  میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی مرتبہ  بھیانک غلطیاں کرجاتے ہیں  جس کا پتا ہمیں بہت دیر بعد جا کر لگتا ہے ۔

 

خلیل الرحمان قمر نےمزید کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عامر لیاقت کو ایک دین دار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی اور جب اس طرح کی لڑکیوں سے شادیاں کی جائیں تو  پھر اسکے نتائج  بھی ایسے ہی ہوتے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ رائٹرکا کہنا تھا  کہ مرحوم  عامر لیاقت  حسین کو ان برے نتائج نے ہی مارا ہے، ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائیں جبکہ  اگر یہی کام کوئی شوہر کرے تو طوفان برپا ہوجاتا ہے اس لیے شادی کے معاملے پرسوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیئے۔

 

 

بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمان کا رد عمل