آج کا دن پنجاب کی تاریخ کایادگاردن ہے،میاں محمودالرشید

آج کا دن پنجاب کی تاریخ کایادگاردن ہے،میاں محمودالرشید

لاہور(نیاٹائم)تحریک انصاف  کے رہنما میاں  محمود الرشیدکا دعویٰ ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف ہماری اپیلیں منظور کرلی گئی ہیں اور حمزہ وزیراعلیٰ نہیں رہے، اب نیا الیکشن  ہوگا۔

 

لاہور میں عدالت عالیہ  کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشیدکا کہنا تھا کہ  آج کا دن پنجاب کی تاریخ کا یادگار دن ہے، حمزہ شہباز دھونس دھاندلی اور جعلی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے تھے، عدالت نے آج میاں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننےکی چھٹی کرادی ہے۔


تحریک انصاف کے  رہنما راجا بشارت کا کہنا تھا کہ 2 مہینے  سے ہم پر جو عذاب مسلط تھا آج اللہ نے اس سے نجات دلا دی ہے، پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کیلئے انتخاب  ہونا ہے، تحریک انصاف کو آج آئینی اور اخلاقی طور پر بھی فتح حاصل ہوئی ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف  کے وکیل احمد اویس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوا کہ پاکستان کا آئین کوئی نہیں بدل سکتا، آئین کا راج اور بول بالا ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے پرُعزم ہے۔

 

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب  کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

 

حمزہ شہباز اب وزیراعلی پنجاب نہیں رہے