جو کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ ٹیم میں ضرور شامل ہوگا

جو کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ ٹیم میں ضرور شامل ہوگا

لاہور:(نیا ٹائم )اطلاعات کے مطابق چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ ٹیم میں ضرور شامل کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے موقع پر چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے  کہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی گزشتہ 12 ماہ  اور اگلے 12 ماہ کی کارکردگی دیکھی جاتی ہے ۔  اس کے علاوہ فٹنس کے  معیار کو بھی کنٹریکٹ میں مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی منتخب کئے گئے ہیں وہ اگلے بارہ ماہ میں کھیلتے ہوئے اور بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بھی نظر آئیں گے ۔

 

چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے یہ بھی کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں وائٹ بال اور ریڈ بال دونوں فارمیٹس کو بھی ترجیح دی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی طور پر سینٹرل کنٹر یکٹس کی کیٹیگریز کی ویلیو الگ الگ ہے ۔  2 کنٹریکٹس میں دونوں فارمیٹس کھیلنے پر کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی بھی  ملے گی ۔

 

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ضروری نہیں کہ محض سینٹرل کنٹریکٹس پر مبنی سلیکشن ہی  ہوگی ۔ اگر کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارمنس دیں گے تو  سلیکشن ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا جو کھلاڑی پرفارمنس دکھائے گا وہی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا نہیں ہے کہ وائٹ بال سینٹرل کنٹریکٹ والا کھلاڑی ریڈ بال نہیں کھیل سکتا  ۔

 

 کرکٹر سلمان ارشد اور موسی خان کے حوالے سے  پوچھے گئے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کشمیری بولر سلمان ارشاد کا ایکشن کافی الگ ہے جب کہ موسیٰ خان نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہوئی ہے ۔ یہ دونوں کھلاڑی اگر  پرفارمنس دیں گے تو پھر ضرور منتخب بھی ہوں گے۔

 

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کااعلان کردیا