• Thursday, 29 September 2022
بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمان کا رد عمل

بہروز سبزواری کی معافی پر خلیل الرحمان کا رد عمل

کراچی(نیا ٹائم) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کیجانب سے کی جانے والی معذرت پر ڈرامہ مگار خلیل الرحمٰن قمر کا ردعمل بھی  سامنے آگیا۔

 

چند روز پہلے پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں شرکت کی تھی اور  انہوں نے ڈرامہ رائٹرخلیل الرحمٰن سے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو اس وقت کسی سے پٹ رہے ہوتے تاہم بعد میں بہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خلیل الرحمٰن  سے معافی مانگی تھی  اور کہا  تھا کہ میں نے یہ بات صرف  مذاق میں کی تھی  مگر اب خلیل الرحمٰن قمر کیجانب سے بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

 

خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر  پراداکار بہروز سبزواری کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے۔ڈرامہ نگار نے مزید لکھاکہ مجھے پتا ہے  کہ ایسی کوئی بات انہوں نے صرف  مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے بول  سکتے ہیں اس لیے کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ۔

 

 

دبنگ خان کے بعد بھارتی اداکارہ کو بھی دھمکی آمیزخط موصول