پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کااعلان کردیا

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کااعلان کردیا

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے2022سے2023کےلئےسنٹرل کنٹریکٹ کےناموں کااعلان کردیا گیاہے۔

 

پہلی بار وائٹ اور ریڈ بال کے لیے کھلاڑیوں کو الگ الگ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے،ایمرجنگ کیٹگری میں کھلاڑیوں کی تعداد تین سے بڑھا کر سات کر دی  گئی ہے،نئی کیٹگری ڈی کو بھی متعارف کرا دیاگیا ہے۔ریڈ بال کی اے کیٹگری میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور اظہر علی شامل ہیں۔

 

ریڈ بال کی بی کیٹگری میں حسن علی، فواد عالم جبکہ ریڈ بال کی سی کیٹگری میں امام الحق، نسیم شاہ، نعمان علی، عبداللہ شفیق شامل ہیں،ریڈ بال کی ڈی کیٹگری میں یاسر شاہ، عابد علی، شان مسعود سعود شکیل اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

 

وائٹ بال کی اے کیٹگری میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان اور فخر زمان شامل ہیں جبکہ بی کیٹگری میں امام الحق، حارث روف اورسی کیٹگری میں حسن علی، محمد نواز کے نام شامل ہیں۔ڈی کیٹگری میں حیدر علی، شاہ نواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، خوشدل شاہ، آصف علی، عثمان قادر اور زاہد محمود کے نام ہیں،ایمرجنگ کیٹگری میں سلمان علی آغا، حسیب اللہ، محمد حریرہ، علی عثمان، کامران غلام، قاسم اکرم اور محمد حارث شامل ہیں۔

 

لکھ کردوں، کہیں نہیں جارہا:رمیز راجہ