لکھ کردوں، کہیں نہیں جارہا:رمیز راجہ

لکھ کردوں، کہیں نہیں جارہا:رمیز راجہ

لاہور(نیاٹائم)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے کہا ہے کہ میری توجہ ٹیم کی پرفارمنس پرہے، مثبت بات یہ ہے کہ فینز ٹیم کو اون کر رہے ہیں جوکہ ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جونیئر لیگ کا لانچ کرنا بیک اپ کی سہولت فراہم کرے گا،  ہمارے پاس ایک ہی کھیل رہ گیا ہے، جس سے ہمارے جذبے منسلک ہیں، ہردن ایک اچھے عمل کی نیت کر کے گھر سے نکلتا ہوں، نیت صاف ہے تو نتیجہ بھی اچھا آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں ہونا ہے۔

 

پاکستان جونیئر لیگ  میں چھ فرنچائزکیلئے تیس کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے، اُمید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت اچھی جائے گی، پی سی بی کا یہ پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کا آغاز کررہا ہے۔رمیز راجہ نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون کھلاڑی ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

اپنے جانے کے سوال کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیااب اسٹیمپ پیپر پر لکھ کر دینا پڑے گا،میں جانتا ہوں آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میری چھٹی ہوجائے، میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لے رکھے ہیں کہ اب کمنٹری ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاتھ وے پروگرام کے متعلق  بتایا کہ تیس  ہزار ماہانہ بھی فراہم کیاجائے گا، منصوبے کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں تبدیل کرنا ہے۔

 

کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئےاچھی خبر