ایسا ریسٹورانٹ جہاں گاہکوں کو بد دعائیں دی جاتی ہیں

ایسا ریسٹورانٹ جہاں گاہکوں کو بد دعائیں دی جاتی ہیں

لاہور(نیا ٹائم) آپ نے یقیناً آج تک جس ریسٹورانٹ میں کھانا کھایا ہوگا وہاں کے ویٹرز آپ سے خوش مزاجی سے پیش آتے  ہوں گے مگر ایک ایسا ریسٹورانٹ بھی ہے جہاں گاہکوں کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ ساتھ انہیں بدعائیں بھی دی جاتی ہیں ۔

 

 کیا آپ ایک ایسے ریسٹورانٹ میں کھانا کھانا چاہیں گے جہاں کا عملہ  نہ صرف آپ کیساتھ بدتمیزی کرے، آپ کو نظر انداز کرے بلکہ آپ کو بد دعائیں بھی دے اور یہ بدمزاجی ان ویٹرزکی ذمہ داریوں میں شامل کی گئی ہو۔اگر نہیں کیا تو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھولا گیا  کیرنس نامی یہ ریسٹورانٹ گاہکوں کو کھانے کیساتھ ایسی سروس مہیا کررہا ہے۔ریسٹورانٹس کے عملے کو گاہکوں سے بدتمیزی کرنے ، انہیں نظر انداز کرنے اوربد دعائیں دینے کی باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے اوروہ  اس پر مکمل عمل بھی کرتے ہیں ۔

 

یہ ایک ایسا ریسٹورانٹ ہے جہاں مہمان نوازی کے اصولوں کو بدلتے ہوئے گاہکوں کیلئے ایک منفرد رویہ اپناتا جاتا ہے۔ریسٹورانٹ کی  دیواروں پر موجود بینرز بھی گاہکوں کو ویٹرز کے رویے جیسے ہی پیغامات دے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک دیوار پر بینر پرلکھا کہ بیٹھ جاؤ اور خاموش رہو جبکہ دوسری طرف ویٹرزگاہکوں کو بد دعائیں بھی دے رہے  ہیں  جیسا کہ جاؤ نکلو یہاں سے کبھی واپس نہ آنا ٹرام سے ٹکراکرمرجانا ۔ساتھ ہی کھانا سیٹ پر پیش کرنے کے علاوہ کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دینا اور کہنا کہ جب کھانا ہو یہاں سے اٹھالینا ۔

 

 

ریلوے ٹریک پر دوڑنے والا موٹر سائیکل تیاری کے مراحل میں