سودی معیشت کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہورہا ہے، سراج الحق

سودی معیشت کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہورہا ہے، سراج الحق

 لاہور(نیاٹائم)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ سودی معیشت کے باعث ملک کا بیڑا غرق ہورہا ہے۔

 

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی، کرپشن، سودی معیشت کے باعث ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے،حکمرانوں کی نااہلی کے سبب معیشت کا سقوط ہوگیا ہے،ملک میں کرپشن کے خاتمہ کا ایجنڈا سرے سے عملی طور پر ہے ہی نہیں شروع دن سے باتیں کے سوا کچھ نہیں۔

 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں معاشی و سیاسی بحران کی ذمہ دار ہیں، تباہی پھیلا کر بھی حکمران جماعتیں سنجیدگی کا راستہ اپنانے کی بجائےغیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہیں،ٹرین مارچ کی عوامی پذیرائی سے ایک چیز ثابت ہوگئی ہے کہ عوام اب ان سے نجات چاہتی ہے۔

 

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اوراٹھاتے رہیں گے، جماعت اسلامی حقیقی حزب اختلاف کا کردار ادا کررہی ہے۔

 

ہمارے مینڈیٹ کو مانا نہیں جارہا بلکہ ووٹ سےکھلواڑ کیا جارہا ہے:وسیم اختر