آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن کامطالبات کےحق میں دھرنا

آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن کامطالبات کےحق میں دھرنا

لاہور(نیاٹائم)آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن پنجاب (ایپسا) کے زیراہتمام سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت ایپسا پنجاب کے صوبائی صدر سردار عبدالعزیز خان چانڈیو، چیئرمین پنجاب سجاد حسین علوی کر رہے ہیں۔

 

دوسری جانب دھرنے میں رضوان فارق لودھی، سردار نوح ارشد ڈوگر، رضوان اللہ چودھری، میاں عبدالسلام منڈیال، طارق محمود منہالہ، محمد یاسین بھٹی، محمد شاہ نواز میو، احسان علی بھٹی سمیت پنجاب بھر سے سیکرٹریز یونین کونسل دھرنے میں شریک ہیں۔ رہنماوں کا کہنا ہےکہ ایک عرصے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہیں ضلعی اکاونٹس کے ذریعے جاری کی جائیں مگر ہمارے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

 

 انہوں نے کہا کہ ہم  نے سیکرٹری بلدیات سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کے سامنے بھی اپنے مطالبات رکھے تھے، انہوں نے ہمارے مطالبات منظور کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی تھی، مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سجاد حسین علوی اور سردار عبدالعزیز چانڈیو کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارا مطالبہ منظور نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، ہم حکومت سے کوئی ناجائز مطالبہ بھی نہیں کر رہے اس کے باوجود ہمارے مطالبات منظور نہ کرنا افسوسناک ہے۔

 

پٹرول کی قیمت میں اضافہ،شہریوں نےتوڑنکال لیا