پٹرول کی قیمت میں اضافہ،شہریوں نےتوڑنکال لیا

پٹرول کی قیمت میں اضافہ،شہریوں نےتوڑنکال لیا

لاہور(نیاٹائم)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے بعد شہریوں نے ذاتی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سفر کرنا چھوڑ دیاہےاور میٹرو بس کارخ کرلیا ہے۔

 

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بھی شہریوں نے میٹرو بس کا رُخ کیاہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے میٹرو بس پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد یومیہ ایک لاکھ سے ایک لاکھ تیس ہزار تک تھی۔

 

مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں بڑھنے کے بعد میٹرو بس پر سفر کرنے والوں کی تعداد ڈھیڑھ لاکھ سے بھی تجاوزکرگئی ہے۔میٹرو انتظامیہ کا بتانا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے میٹرو بس سروس پر پہلے سے  بہت زیادہ لوڈ بڑھ گیا ہے۔ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے پرشہریوں کا کہنا ہے میٹرو بس کا سفر معیاری بھی ہے اور سستا بھی اورمیٹرو بس کا کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ 30 روپیہ ہے جو کہ مہنگائی کے اس میں کافی مناسب ہے۔

 

شدیدگرمی نے شہریوں کابُھرکس نکال دیا،بجلی کی طلب میں ریکارڈاضافہ