بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پراداکاریاسرطیش میں آگئے

بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پراداکاریاسرطیش میں آگئے

کراچی(نیاٹائم)بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ  اور پٹرول کی قیمتوں پر اداکار یاسر کا پارہ ہائی ہو گیا اور انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو کھر ی کھری سنادی ہیں۔

 

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر وزیراعظم شہبازشریف کے اوروزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کو شیئر کیا جو لوڈشیڈنگ اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق تھا جس پر انہوں نے بہت غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

انسٹاسٹوری پر یاسر حسین نے پرائم منسٹر  شہباز شریف اور  وزیر خزانہ کا بیان شیئر کیا جس میں درج تھا کہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی جبکہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا یکم جولائی سے پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔اس اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا،جان چھوڑیں!اگست میں آزادی بھی دے دیں ہمیں۔

 

عالیہ بھٹ میڈیا پر کیوں برس پڑیں