سینئراداکار بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان سے معذرت کرلی

سینئراداکار بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان سے معذرت کرلی

کراچی(نیاٹائم)پاکستان کےسینئراداکار بہروزسبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے بارے دیے گئے بیان پران سے معذرت کرلی ہے۔

 

کچھ دن پہلے بہروزسبزواری اداکارجاوید شیخ کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے نامور رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے بارے کہا کہ 'اگر وہ مصنف نہ ہوتے تو کسی سے مارکھا رہے ہوتے'۔لیکن اب اداکار نے ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا اور اس میں انہوں نے ان سے معذرت کرلی ہے۔

 

بہروز سبزواری کے مطابق یہ بات انہوں نے مذاق  میں  کی تھی، اگر خلیل الرحمٰن کو برا لگا ہو تو وہ ذاتی طور پر ان سے معذرت کرتا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ 'میرا خیال ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر جیسا رائٹر دوسرا کوئی نہیں ہے، وہ میرے اچھے رفیق ہیں، میرے دل میں ان کی بہت عزت ہے، خدا جانتا ہے کہ میں نے وہ بات صرف  مذاق میں کہی تھی'۔

 

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ 'میری اس گفتگو سے ان کی شخصیت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، اگران کے چاہنے والوں کی دکھ ہوا ہے تو میں ان سے بھی معذرت کرتا ہوں'۔ سینئراداکار نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ'خلیل الرحمٰن اتنے بے باک ہیں صرف اسی باعث  میں نے ایسا کہا تھا، مجھے امید ہے کہ خلیل بھائی میری بات کو معاف کردیں گے'۔

 

فیصل قریشی نے پیپلزبس سروس کے آغاز پر کیا پیغام دیا