محکمہ موسمیات نےگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی

بلوچستان(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ  ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو ،کوئٹہ،  قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد اور سبی میں پہلی جولائی سےپانچ  جولائی تک آندھی ،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں آج سے ملک کے بالائی حصوں  میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے اختتام   تک  ملک کے جنوبی حصوں میں زیادہ شدت اختیار کرنے کے بعد پھیل سکتی ہیں۔

 

محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا