پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ساتھ 2 قسطیں ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ساتھ 2 قسطیں ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیا ٹائم )پاکستان میں معاشی بحران حل ہونے کے قریب ، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ساتھ دو ارب ڈالر کی دو قسطیں ملنےکا امکان پیدا ہو گیا ۔

آئی ایم ایف کے رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ سٹاف سطح کا معاہدہ طے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہوئی ہے ۔

وزیر  خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں قوم کو مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا ہے ۔ آئی ایم ایف سے ساتویں اور  آٹھویں قسط ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف نے دو اقساط اکٹھی کر دیں ہیں ۔ ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر جبکہ 8 ویں قسط ایک ارب ڈالر کی ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایک لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں پر دوبارہ ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ جبکہ جولائی سے پٹرولیم پر مرحلے وار 50 روپےفی لیٹر لیوی بھی لگانے پر اتفاق   ہوا تھا ۔