محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیا ٹائم )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا ، شدید بارشوں کے باعث تمام محکمے الرٹ رہیں ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی ، حیدر آباد سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد ، کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ ژوب ، زیارت ، خضدار اور لسبیلہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ 2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد ، لاہور اور راولپنڈی جبکہ3 سے 5 جولائی کراچی اور حیدر آباد میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے کشمیر ، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے ۔ جبکہ کشمیر ، گلیات اور مری میں بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ے کہ 29 جون سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، جو کہ رواں ہفتے کے آخر تک شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی حصوں میں بھی پھیل جائیں گی ۔

 

جنوبی ایشیا کو سب سے بڑا خطرہ ہیٹ ویو سے ہے،رپورٹ