ہمارے مینڈیٹ کو مانا نہیں جارہا بلکہ ووٹ سےکھلواڑ کیا جارہا ہے:وسیم اختر

ہمارے مینڈیٹ کو مانا نہیں جارہا بلکہ ووٹ سےکھلواڑ کیا جارہا ہے:وسیم اختر

 کراچی(نیاٹائم) رہنما متحدہ قومی موومنٹ وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔میری باتوں کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ گورنمنٹ ہوگی۔

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا پی پی پی سے معاہدہ تھاکہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے۔ ہمارے مینڈیٹ کو مانا نہیں کیا جارہا۔ووٹ سےمذاق کیاجارہاہے۔ ہم پیپلزپارٹی کےمینڈیٹ کومانتے ہیں،وہ بھی ہمارا مینڈیٹ مانے۔درخواست ہے کہ ہمارےووٹوں پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سےدرخواست کی تھی کہ ہم کو سنا جائے۔بلدیاتی الیکشن سےمتعلق ہمارےکچھ تحفظات تھے تحفظات دور کرنا تو دور کی بات ہماری بات تک نہیں سنی گئی ہم حالات خراب نہیں کرنا چاہتے بلکہ بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

میری باتوں کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہاہے کہ  کسی صورت مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں پڑنے دیں گے۔گورنمنٹ ہمارے ساتھ بیٹھے اور ایشوز کو حل کرے ۔الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات پر کان دھرے خاموش نہ بیٹھے۔چیف الیکشن کمشنرہمارےتحفظات سن کرداد رسی کریں۔ہم نہیں چاہتے حیدرآباد اورکراچی میں امن کی فضاء کو نظر لگ جائے،سب کو سوچنا چاہیے زیادتی برداشت نہیں کرسکتے۔

خواجہ آصف کو وزیردفاع لگانا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے:فواد چودھری