جنوبی ایشیا کو سب سے بڑا خطرہ ہیٹ ویو سے ہے،رپورٹ

جنوبی ایشیا کو سب سے بڑا خطرہ ہیٹ ویو سے ہے،رپورٹ

اسلام آباد(نیاٹائم)جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے  پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کو ریڈ لائن میں شامل کردیا گیا،تینوں ملک ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

 

بھارت اور پاکستان کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گئے جو انتہائی خطرے کی علامت ہے،،ماہرین نے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بھی خطرے کی ایک علامت قرار دے دیاہے،خشک سالی سے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی فوڈ سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

 

اس برس میں اب تک دنیا بھر میں غیر معمولی بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں،،چین، افغانستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں حالیہ مون سون سے سیلاب سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے،،یورپ بھی ماحولیاتی تبدیلی کے نشانے پر آ گیا ہے،،سپین، برطانیہ اور فرانس میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے،،جنوبی ایشیا کو سب سے بڑا خطرہ ہیٹ ویو سے ہے،،درجہ حرارت بڑھنے اور حبس نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں،،جنوبی ایشیا میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش ابھی تک ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کر سکے ہیں،،ماحولیاتی تبدیلی نے اپنا شکنجہ کس لیا لیکن کم آمدنی والے ممالک اس خطرے کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کی گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر