ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے، شہری بے حال

ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے، شہری بے حال

 اسلام آباد(نیاٹائم)ملک بھرمیں شدید گرمی لہر کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

 

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7500میگا واٹ سے بھی اوپرچلا جاچکا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوا ہے۔ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار اکیس  ہزار سات سو میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29000 سے زیادہ ہوگئی ہے، ملک مختلف علاقوں میں لوشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے بھی زائد ہوگیا ہے۔

 

دوسری طرف کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیلئے لوگ باہرنکل آئیں ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے بے حد مایوس کیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت ہی اچھی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گزشتہ شب اتحادی اراکین سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ عوام جولائی میں لوڈشیڈنگ کیلئے تیاررہے۔

 

لوڈشیڈنگ کے باعث روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا