محکمہ موسمیات کی گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر

محکمہ موسمیات کی گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(نیاٹائم)بھرمیں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ اسی ہفتے ہی شروع ہونے کا چانس ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ میں پانچ جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مون سون کا دوسرا سلسلہ چھ سے پندرہ جولائی تک شروع ہوسکتا ہے جس میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ،مزید برآں  عیدالاضحیٰ پر بھی بارش آسکتی ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں تیس جون سے بارشوں کی شروعات ہوگی۔

 

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر خاص اثر ڈالیں گی ملک کے شمالی حصے میں تیس جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

 

شہر قائد میں 2 جولائی سے بادل برسنے کا امکان