شہر قائد میں 2 جولائی سے بادل برسنے کا امکان

شہر قائد میں 2 جولائی سے بادل برسنے کا امکان

کراچی (نیا ٹائم) محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں 2 اور 3 جولائی کے درمیان بارشوں کا امکان ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے بھارتی راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے والا مون سون کا سلسلہ یکم جولائی کو تھرپارکر جبکہ بعدازاں 2 سے 3 جولائی کے درمیان کراچی میں بارش برسانے کا باعث بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 2 جولائی کو بارش کے واضح امکانات موجود ہیں ۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ قبل از وقت سسٹم کی شدت کے حوالےسے کچھ کہنا ممکن نہیں تاہم 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے سلسلے کی صورتحال مزید واضح ہو جائے گی ۔ سندھ میں داخل ہونے والے مون سون کے سسٹم کی شدت عموماً بحیرہ عرب سے آنے والے دباو کے سبب بڑھتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اگلے دو روز تک مطلع گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ شہر میں مغربی سمت سے چلنے والی ہواون کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی اور حبس میں اضافے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، اس دوران دن کے اوقات میں مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں جبکہ شام کے وقت میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

آج دن بھر شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہا ، دن  کے وقت میں تیز دھوپ جبکہ کچھ وقت میں شہر کی فضائیں جزوی طور ر ابر آلود بھی رہیں ۔ مغربی ہواوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے سے دوپہر کے وقت میں شہر میں شدید حبس اور گرمی کا راج رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36٫3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 3 سے 4 روز وسطی اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران صوبے کے بعض علاقوں میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔

 

ملک بھر میں موسم گرم اورمرطوب