پٹرول کی کھپت میں واضح کمی ، امپورٹ بل کم ہونے کا امکان

پٹرول کی کھپت میں واضح کمی ، امپورٹ بل کم ہونے کا امکان

اسلام آباد (نیا ٹائم) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حکومتی اقدامات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں واضح کمی آ گئی ، جس سے پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی کم ہونے کا امکان ہے ۔

آئل کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے ، جس سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی یومیہ کھپت 25 ہزار ٹن سے کم ہو کر 18 ہزار سے 19 ہزار ٹک رہ گئی ہے ۔

آئل کمپنیوں کے مطابق ڈیزل اور پٹرولیم مصنوعات کی یومیہ کھپت میں کمی 16 جون کے بعد سے ہوئی ہے ۔ آئل کمپنیوں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو ملک میں آئل امپورٹ  میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ امپورٹ بل میں کمی کا بھی امکان ہے ۔

 

سستی بجلی کےلیے حکومتی حکمتِ عملی