چاول کی قیمتوں میں اضافہ

چاول کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(نیاٹائم)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اوربم گرا دیا گیا، ہول سیل کی لیول پر چاولوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، ریٹ بڑھنے سے عام آدمی کیلئے چاول کھانا دشوارہوگئے ہیں۔ 

 

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چاول کی قیمت میں دس روپے سے تیس روپے تک اضافہ ہوا ہے، سپرباسمتی چاول 10 روپے مہنگا ہوکر320روپے کا ہوگیا ہے، سیلہ چاول 240 روپے کلوسے بڑھ کر260 روپے فی کلو پر پہنچ گیا، ٹوٹاچاول تیس روپے اضافے سے ایک سو تیس روپے کلو اور پونیاچاول بیس روپے مہنگا ہوکر ایک سو ساٹھ روپے کلو کا ہوگیا ہے۔

 

شہریوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے عوام کو سبسڈی فراہم کرنے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے ہیں،گورنمنٹ نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر قابو  نہ کیا تو عوام فاقوں کا شکار ہوجائے گی۔اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے جہاں عام آدمی کیلئے گھر کا خرچ چلانا بھی کٹھن ہوگیا ہے، وہیں ان کیلئے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی بڑا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

 

محکمہ زراعت کی جانب سے پاکستان ہارٹی ایکسپوکاانعقاد