فیصل قریشی نے پیپلزبس سروس کے آغاز پر کیا پیغام دیا

فیصل قریشی نے پیپلزبس سروس کے آغاز پر کیا پیغام دیا

کراچی(نیاٹائم)پیپلزبس سروس کی شروعات پرپاکستانی اداکارفیصل قریشی کا میسج بھی سامنے آگیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما شرجیل میمن نے فیصل قریشی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں پیپلز بس سروس کے بارے عوام کے نام میسیج دیتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ’ آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے، خواری کے پیچھے نہ بھاگیں پیپلز بس سروس کا استعمال کریں ‘۔

 

کراچی کے شہریوں کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس کا افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیجانب سے کیا گیا۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق پہلے فیز میں ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں شہریوں کیلئے دستیاب ہونگی۔

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا