پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف،حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ خطرے میں

پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف،حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ خطرے میں

 لاہور(نیاٹائم)عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص پانچ سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا آرڈر جاری کردیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن نہ کرنے کے خلاف درخواستیں لاہورہائیکورٹ نے منظور کی ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آئی کی ممبر اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی۔کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کی طرف سے وکیل بیرسٹر حارث عظمت اور ن لیگ کی جانب سے خالد اسحاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔

 

پی ٹی آئی کے وکیل نے کورٹ کو بتایا کہ الیکشن قانون کے مطابق خالی مخصوص سیٹوں پر پی ٹی آئی کی خواتین ہی ممبربن سکتی ہیں۔ ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کی تعیناتی کا عمل روکا جارہا ہے، لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو ممبران پنجاب اسمبلی کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی 5مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

 

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاکستان واپسی کا فیصلہ