لوڈشیڈنگ کے باعث روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

لوڈشیڈنگ کے باعث روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

کراچی(نیاٹائم)شہرقائد میں مختلف علاقوں میں آٹھ سے گیارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کے الیکٹرک نے ایندھن کی کمی کا بہانہ بنالیا۔

 

شہرکے مختلف ایریازملیرماڈل کالونی، سعود آباد، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس سے قریبی علاقوں میں بجلی کی بدترین بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرکے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گیارہ گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی میں عوام اذیت سے دوچارہیں۔

 

دوسری طرف کےالیکٹرک ہٹ دھرمی پراتری ہوئی ہے جس میں ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے غلط خبریں چلائی جارہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں بڑھی ہے جبکہ شہرمیں صرف بجلی چوری والے ایریازمیں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ہورہی ہے۔

 

بجلی کا شارٹ فال بے قابو، سات ہزار سے بھی تجاوز کرگیا