ریلوے ٹریک پر دوڑنے والا موٹر سائیکل تیاری کے مراحل میں

ریلوے ٹریک پر دوڑنے والا موٹر سائیکل تیاری کے مراحل میں

لاہور (نیا ٹائم   ویب ڈیسک)سڑکوں پر دوڑتے بھاگتے تو موٹرسائیکل آپ دیکھتے ہی ہیں ، جبکہ ریلوے ٹریک پر بھاگتی ٹرینیں بھی آپ کے سامنے ہیں تاہم اب جلد آپ ریلوے ٹریک پر دوڑتے موٹر سائیکل بھی دیکھ سکیں گے ۔ جی ہاں یہ منفرد موٹر سائیکل بہت جلد مارکیٹ میں آنے والا ہے ۔

ایک آرٹسٹ ہبکی وانگ نے ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے منفرد ڈوئل الیکٹر موٹرسائیکل کا ڈیزائن تیار کیا ہے ۔ جو باآسانی ریلوے ٹریک پر دوڑ سکے گی ۔ نہ صرف یہ موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر چلے گی بلکہ اسے سڑک پر بھی دوڑایا جا سکے گا ۔ ڈیزائنر نے اس کو ریلوے موٹرسائیکل کا نام دیا ہے اور اس کا ڈیزائن ہی بہت منفرد بنایا گیا ہے ۔

ریلوے موٹر سائیکل کے سینٹر لیس پہیوں کا ڈیزائن بھی عام موٹر سائیکلز سے مختلف ہے اور ریلوے موڈ پر اس کے سائیڈ پینل ٹریک پر چپک جاتے ہیں ۔ جس سے اسے ریلوے ٹریک پر تیز رفتاری سے بلا خوف و خطر دوڑایا جا سکے گا ۔ جس سے ریلوے ٹریک کی مرمت اور دیکھ بھال کرنا انتہائی آسان ہو جائے گا ۔

ریلوے موٹر سائیکل کے ڈیزائن کے مطابق عام روڈ پر اس کے سلائیڈنگ پینل واپس اپنی جگہ پر آ جاتے ہیں تاکہ اسے نارمل سڑک پر بھی چلایا جا سکے ۔

واضح رہے ریلوے موٹر سائیکل کے اس ڈیزائن نے لندن کے انٹرنیشنل کری ایٹو مقابلے کی نان پروفیشنل کیٹیگری میں انعام بھی حاصل کیا تھا ۔

ابھی تک یہ تیز رفتار ریلوے موٹر سائیکل صرف ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر ڈیزائنر پر امید ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت آنے کے ساتھ ہی یہ حقیقت بن کر ریلوے ٹریک پر دوڑے گا ۔

 

امپورٹ شدہ مچھلیوں میں زبان کھانے والا کیڑا دریافت