رومانوی کردار اس لیے نہیں کرتاکہ اب بوڑھا ہوچکا ہوں:شاہ رخ خان

رومانوی کردار اس لیے نہیں کرتاکہ اب بوڑھا ہوچکا ہوں:شاہ رخ خان

ممبئی(نیاٹائم)بالی وڈ کے نامور رومانوی ہیرو شاہ رخ خان نے اپنے پہلے انسٹاگرام لائیوسیشن میں کہا ہے کہ اب وہ رومانس والی موویز اور کریکٹر کیلئے بوڑھے ہوگئے ہیں۔

 

شاہ رخ کوپچیس جون کو بالی وڈ میں تیس سال مکمل ہوگئے ہیں اوراس دن انہوں نے پہلا انسٹاگرام لائیو سیشن کا اہتمام کیا۔سیشن کے دوران ان سے ایک فین نے سوال پوچھا کہ 'اب وہ راہول اورراج جیسے رول کیوں نہیں کرتے اورکیا وہ ان کریکٹر کو یاد کرتے ہیں؟'جواب میں اداکار نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ اب میں رومانوی فلموں اور کرداروں کیلئے جوان نہیں ہوں، مجھے کافی برا لگتا ہے جب میں اپنے سے چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ مووی میں رومانس کرتا ہوں'۔

 

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ’زیرو‘ میں بہت بہترین وقت گزارا جو کہ میرے پہلے کیے جانے والے کاموں سے بہت الگ تھا، مجھے یاد ہے کہ کئی سال قبل میں ایک مووی میں کام کررہا تھا اورمیرے مقابل اداکارہ مجھ سے بہت کم عمرتھیں اوران کے ساتھ رومانوی سین کرنا مجھ کو بہت عجیب لگا، میں بہت شرم محسوس کررہا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ 'میں عجیب نہیں لگنا چاہتا ہوں تاہم مجھے نہیں پتہ کہ آخری فلم کون سی تھی جس میں، میں نے راہول کا رول ادا کیا تھا، میں ایک پیشہ ور اداکار ہوں اس لیے مجھے بہت سارے کریکٹر ملتے ہیں، میں صرف اتنی ہی ترقی کرنے کی تگ و دوکرتا ہوں جتنی میں کرسکتا ہوں اور جو کچھ میں کرتا ہوں اس کو بہت انجوائے ہوتا ہوں'۔ 

 

بھارتی اداکارکرن ویرکوخاتون ساتھ کاروبارکرنامہنگاپڑگیا