امپورٹ شدہ مچھلیوں میں زبان کھانے والا کیڑا دریافت

امپورٹ شدہ مچھلیوں میں زبان کھانے والا کیڑا دریافت

سفوک(نیا ٹائم ویب ڈیسک)میکسیکو کے ساحل پر پایا جانے والا نایاب کیڑا برطانیہ کی کاؤنٹی سفوک میں درآمد شدہ مچھلی کے ڈبے میں دریافت کیا گیا ہے۔

 

سیموتھوا ایکسیگواجس کو "زبان کھانے والا کیڑا" کہا جاتا ہے برطانیہ جانے والی سمندری مچھلیوں کے ڈبوں  میں انگلینڈ پہنچ گئے۔یہ کیڑا مچھلیوں کو انفیکٹ کرنے اور انکی زبان میں موجود خون کی شریانوں کو سڑا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتی ہے اور بعد میں  یہ کیڑے خود کو مچھلی کیساتھ جوڑ لیتے ہیں اور مچھلی کی نئی زبان بن جاتے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ کیڑے زندہ نہ ہوں تو انسان کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے البتہ  زندہ کیڑے انسان کو کاٹنے کی وجہ سے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

 

سفوک کوسٹل پورٹ ہیلتھ اتھارٹی جوامپورٹڈ غذا کے معیار کو دیکھتے ہیں نے مچھلی کے باکس میں ان کیڑوں کو دریافت کیا اور جس ملک سے یہ آیا تھا وہاں واپس بھیج دیا گیا۔حکام نے انسانوں کے استعمال کیلئےامپورٹ کیجانے والی مچھلیوں میں تب مسئلہ محسوس کیا جب اس کو درآمد کرنے والا اسکے متعلق مطلوبہ کاغذی کارروائی میں ناکام رہا۔ادارے کے عہدیدارکا کہنا تھا کہ ہمارے اطمینان کیلئےتفتیش  جاری ہیں جبکہ  مزید معائنے کیلئے ہم اور کنسائنمنٹ کو  بھی اتار سکتے ہیں۔

 

 

دس ماہ پہلے دریا میں گرنے والا موبائل مل گیا