سربراہ ڈبلیوایچ اوکامنکی پاکس سےمتعلق بیان جاری

سربراہ ڈبلیوایچ اوکامنکی پاکس سےمتعلق بیان جاری

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس  کے خطرات سے متعلق اہم  بیان جاری کیا ہے۔

 

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ہیڈ ڈاکٹر ٹیڈروس نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ منکی پاکس وباءسے انٹرنیشنل ہیلتھ کے نظام کو فی الحال کوئی  خطرہ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ  وباء سے متعلق خدشات کوجانچنے کیلئے ماہرین کی کمیٹی کا بھی کہنا ہے کہ فی الحال منکی پاکس سے بین الاقوامی  سطح پرہیلتھ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں۔

 

واضح رہے کہ رواں برس 50 ملکوں سے منکی پاکس کے 3200 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوچکے جبکہ ایک ہلاکت  بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

 

کراچی کورونا کی زد میں، شرح 21 فیصد سے زیادہ ہوگئی