کشمور حملے میں زخمی ہونیوالا سندھ پولیس کا سب انسپکٹر دم توڑ گیا

کشمور حملے میں زخمی ہونیوالا سندھ پولیس کا سب انسپکٹر دم توڑ گیا

کراچی (نیا ٹائم  ) تین ہفتے قبل سندھ کے ضلع کشمیر میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا سندھ پولیس کا سب انسپکٹر کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

سندھ پولیس کے مطابق 4 جون کو شر اور جکھرانی قبیلوں کے مابین کسی معاملے پر مسلح تصادم ہوا جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ابتدائی طور پر پولیس کے پہنچنے کے بعد تصادم رک گیا تاہم اسی دوران فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ۔ ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کے مطابق پولیس سب انسپکٹر نبی بخش سجرانی فائرنگ سے

سب انسپکٹر کو پہلے رحیم یار خان منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم آج وہ علاج کے دوران کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

 

فوڈسیفٹی اتھارٹی کا پشاور میں کریک ڈاؤن، جعلی مصالحہ جات برآمد