رنبیر کپور کی پہلی بیوی کون ؟ رنبیر کپور نے دلچسپ انکشاف کر ڈالا

رنبیر کپور کی پہلی بیوی کون ؟ رنبیر کپور نے دلچسپ انکشاف کر ڈالا

ممبئی (نیا ٹائم   ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کے سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ، عالیہ سے شادی سے قبل رنبیر کپور کے بالی ووڈ کی دیگر حسیناوں دپیکا پڈوکون سمیت کترینہ کیف سے بھی معاشقے چلتے رہے تاہم سلسلہ عالیہ پر آ کر رکا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد سیکروں دل ٹوٹے لیکن عالیہ بھٹ سے قبل رنبیر کپور کی پہلی بیوی کون تھی ؟ اس حوالے سے رنبیر کپور نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔

فلم شمشیرہ کی پروموشن میں مصروف رنبیر کپور نے ایک پروگرام کے دوران ایک سوال کے جوبا میں اپنی زندگی کے کسی پرستار  کے پاگل پن کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے شوبز کے ابتدائِ دنوں میں جب میں اپنے والدین کے ساتھ کرشنا راج بنگلے میں رہتا تھا ، وہاں ایک لڑکی نے آ کر میرے گھر کے دروازے سے شادی کر دی ۔

رنبیر کے بقول ایک روز وہ اپنے گھر واپس لوٹے تو چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی آئی تھِ جس نے گھر کے دروازے پر ورمالا ڈالا ، سندور  کا ٹیکا لگایا اور میرے گھر کے دروازے سے شادی کر کے چلی گئی ۔

رنبیر کپور نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مجھے ابھی تک اپنی اس پہلی بیوی سے ملنے کا اشتیاق ہے ۔ یقیناً یہ ایک دلچسپ کہانی ہے لیکن دیکھنا ہے رنبیر کے انکشاف پر عالیہ بھٹ کیا رد عمل دیتی ہیں ۔

عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی رنبیر کپور کے حوالے سے پسندیدگی کا اظہار کھلے لفظوں میں کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کو اپنا بوائے فرینڈ بنانا چاہتی ہیں ۔ تب کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے کرش سے ہی شادی کے بندھن میں بندھیں گی ۔

رنبیر کپور نے اعتراف کیا کہ انہیں عالیہ سے اچھی بیوی نہیں مل سکتی تھِ ۔ دونوں کی آنے والی فلم "براہمسترا "  کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ جبکہ فلم شمشیرہ کے ٹریلر کی مقبولیت سے ہی اندازہ ہو رہا ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ ہیرو کی فلم نگری میں واپسی کا کس بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔

 

بھارتی اداکارہ نیتو کپور اپنی شادی میں بے ہوش کیوں ہوئیں