وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی عبوری ضمانت مل گئی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی عبوری ضمانت مل گئی

اسلام آباد (نیا ٹائم  )لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

وکیل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی طور پر بنا گیا ، مقدمے میں لگائی گئی دفعات بھی قابل ضمانت ہیں ، احتجاج  ہر شہری کا بنیادی و قانونی حق ہے جس کی آئین بھی اجازت دیتا ہے ۔

سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت نے پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے ۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تھانہ کوہسار اور ترنول میں 3 مقدمات درج ہیں ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی بھارتی تجویز مسترد