مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی بھارتی تجویز مسترد

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی بھارتی تجویز مسترد

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلوانے کی بھارتی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلوانے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسی کسی بھی بھارتی کوشش کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے ۔ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع  ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر 1947   ء سے بھارتی غیر قانونی قبضے اور جبر میں ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ گزشتہ 7 دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر بھی موجود ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ قابض بھارتی افواج 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 639 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں ۔ قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے ۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بھی مقبوضہ وادی میں قتل عام کی تصدیق کی ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ علاقے کی متنازع حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جی 20 ممالک بھی بھارت کی تجویز کو مسترد کر دیں گے ۔

 

سندھ انتخابات 20 پولیس افسران کو اہم ٹاسک دیدئیے گئے