گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کا استعفیٰ منظور

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کر کے گلگت بلتستان اسمبلی کی سپیکر امجد علی کو گورنر گلگت بلتستان نامزد کر دیا ہے ۔

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد علی نئے گورنر کی تقرری تک گورنر گلگت بلتستان کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔

واضح رہے راجہ جلال حسین کو 30 ستمبر 2018 ء میں گورنر گلگت بلتستان بنایا گیا تھا ۔

وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اختتام کے بعد سے اب تک گورنر سندھ ، گورنر پنجاب ، گورنر خیبرپختونخوا اور گورنر بلوچستان پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں  ، آج گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے بھی عہدےسےاستعفیٰ دے دیا ہے جسے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمنظور کر لیا ہے ۔

 

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو عمران خان نے شاباش دی تھی:وزیراطلاعات