اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج  کو خاتون صحافی کا قاتل قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج  کو خاتون صحافی کا قاتل قرار دیدیا

نیو یارک (نیا ٹائم  ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو الجزیرہ کی خاتون صحافی کا قاتل قرار دے دیا ، اقوام متحدہ کی پورٹ کے مطابق خاتون صحافی کو لگنے والی گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی تھی جو ان کی موت کی وجہ بن گئی ۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے حوالے سے جمع کی جانے والی معلومات میں پتا چلا ہے کہ خاتون صحافی گولی لگنے سے ہی جاں بحق ہوئیں اور گولی اسرائیلی فورسز کی طرف سے چلائی گئی تھی ۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جمع کی جانے والی معلومات کے مطابق شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت اور ان کے ساتھی کو لگنے والی گولیاں اسرائیلی فورسز کی طرف سے چلائی گئیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح فلسطینیوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔

انسانی حقوق تنظیم کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ معلومات کے مطابق صحافیوں کے نزدیک مسلح فلسطینیوں کی کوئی بھی سرگرمی نہیں پائی گئی ہے ۔

واضح رہےالجزیرہ ٹی وی کیلئے کام کرنے والی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کو 11 مئی کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں وہ جاں بحق جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہوا تھا ۔

 

انڈیا نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا