
سندھ انتخابات 20 پولیس افسران کو اہم ٹاسک دیدئیے گئے
کراچی (نیا ٹائم ) سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے 20 ایس ایس پیز کو اہم ٹاسک دے دئیے گئے ۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ کاچی سید اسد رضا کع ضلع میر پور خاص ، ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر اور ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کو ضلع لاڑکانہ ، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کو ضلع جیکب آباد ، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین اور کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی کو ضلع گھوٹکی میں اہم فرائض سونپے گئے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آر آر ایف سید محمد علی رضا کو ضلع قمبر ، ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں کو شکار پور ، ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ کراچی محمد عمران خان کو کشمور اور ایس پی مٹیاری محمد کلیم کو لاڑکانہ میں خدمات سونپی گئی ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں ایس ایس پی جامشورو جاوید احمد بلوچ کو ضلع قمبر ، ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللہ میمن کو سکھر ، ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل طارق نواز کو ضلع سانگھڑ ، ایس پی فارن سکیورٹی سیل توحید رحمان کو شہید بے نظیر آباد ، فاروق احمد بجارانی کو خیر پور ، صدام حسین کو نوشہرو فیروز جبکہ اے ایس پیز سید طلعت احمد شیخ ، مجیدہ پروین اور بیدار بخت کو ضلع گھوٹکی جبکہ ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ حیدر آباد محمد اسلم گناہ کو ضلع لاڑکانہ میں ڈیوٹی کے فرائض سونپے گئے ہیں ۔
تمام افسران اپنے اپنے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے کام کریں گے ۔
کراچی میں 22 ارب روپے کے سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ