دس ماہ پہلے دریا میں گرنے والا موبائل مل گیا

دس ماہ پہلے دریا میں گرنے والا موبائل مل گیا

لندن(نیاٹائم)برطانیہ کے ایک دریا میں تقریبا دس مہینے پہلے گرنے والا موبائل فون شہری کو واپس مل گیا ہے جس کے بعد شہری خوشی کا اظہار کیا۔

 

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وائے نامی دریا میں دس ماہ پہلے ایک شخص کا آئی فون پانی میں گرا تھا جو اب اس کو واپس مل گیا ہے، جس کی شہری کو بالکل بھی توقع نہیں تھی۔ حیرت انگیزچیز یہ ہے کہ دس مہینے پانی میں رہنے کے باوجود بھی موبائل فون بلکل صحیح کام کررہا تھا۔برطانوی شہری میگوئیل دریا میں اپنی فیملی کے ساتھ سیرکررہا تھا کہ اس دوران اسے دریا سے موبائل فون برآمد ہوا جس کو وہ اٹھاکرگھراپنے ساتھ لے آیا، میگوئیل کے مطابق اس نے پانی سے ملنے والےموبائل فون کو کمپریسر سے خشک کرنے کے بعد موبائل چارجنگ پر لگایا تو وہ چارج ہونے لگ گیا۔

 

میگوئیل نے فون کی تصاویرایک فیس بک گروپ پر پوسٹ کیں اورلاک اسکرین کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک شخص اور خاتون کھڑے تھے۔ مذکورہ پوسٹ ہزاروں دفعہ شیئر ہوئی اور تصویرمیں موجود شخص کی شناخت اوین ڈیویز کے نام سے سامنے آئی جواسکاٹ لینڈ کا رہنے والا تھا۔ ڈیویزنےبتایا کہ وہ دریا میں کشتی چلا رہا تھا اوراسی دوران فون پانی میں گرا تھا اوراسے فون ملنے کی بالکل بھی توقع نہیں تھی لیکن اب دس ماہ بعد موبائل فون ملنے پر بہت حیرت ہے۔

 

سستے آم خریدنا پولیس اے ایس آئی کو مہنگا پڑ گیا