ایک نااہل کو فارغ کرکے دوسرے مفرورکو لایا جارہا ہے:شہبازگل

ایک نااہل کو فارغ کرکے دوسرے مفرورکو لایا جارہا ہے:شہبازگل

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق معاون خصوصی وزیراعظم شہبازگل نے دعوی کیا ہے کہ مفتاع اسماعیل جیسے نااہل بندے کو فارغ کرکے مفرور اسحاق ڈارکو واپس لایا جارہا ہے۔

 

شہبازگل نے اپنے آفیشل اکاونٹ پرٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگائی اور ملکی معشیت کو ڈبونے کے تمام منفی فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاع اسماعیل کو گھربھیجا جارہا ہے اوران کی جگہ مشہورزمانہ اسحاق ڈارکی انٹری کروائی جارہی ہے۔ جنہوں نے پچھلی دفعہ ڈالرریٹ کو جعلی طریقے سے قابو پانے کیلئے 33 ارب ڈالربرباد کیے تھے۔

 

شہبازگل نے اس سے پہلے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے اگرعوام کو کوئی سکھ کا سانس مل رہا ہے تو وہ کیسے ختم کرے،امریکی غلام حکومت نے ملک کا جو حشرکردیا ہے اسکی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی، لیکن عوام کے لیے پاکستان کے لیے ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

 

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے عدالت کا بڑا حکم