بھارتی اداکارہ نیتو کپور اپنی شادی میں بے ہوش کیوں ہوئیں

بھارتی اداکارہ نیتو کپور اپنی شادی میں بے ہوش کیوں ہوئیں

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی والے روزاپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس  کے باعث  وہ بیہوش ہوگئی تھیں۔

 

انڈین میڈیا سے  بات چیت  میں  بالی ووڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی والے روزکی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے اپنے شوہررشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی ذکر کیا۔نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے اور کچھ  لوگ  تو ایسے تھے جنہیں ہم نے مدعو  بھی نہیں کیا تھا جبکہ  اسکے علاوہ کئی جیب کترے شادی میں گھس آئے  جو کہ بالکل تیار تھے مگر ہمیں لگا وہ مہمان ہیں۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ انکی جانب سے ہمیں تحفے بھی دیے گئےمگر جب ہم نے ان تحائف کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی مگر ساتھ ہی عجیب سا محسوس  بھی ہوا۔

 

نیتو کپور کا مزید کہنا تھا  کہ میں اور رشی  کپور شادی والے  روزلوگوں کا رش دیکھ کر گھبراگئے تھے اوربارات آنے سے  پہلے گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے رشی کپور بیہوش ہوگئے تھے جس کے کچھ دیر بعد وہ ہوش میں آئے مگربعدازا ں  جب شادی کی تقریبات  کا آغاز ہوا تو ہم نے خود کو پرسکون رکھنے کیلئے شراب پی لی۔انہوں نے کہا کہ پھیرے لیتے وقت میں نشے کی حالت میں تھی اور اس وقت بیشمار لوگ تھےاسی لیے میں  بے ہوش ہوکر گر پڑی جس کے بعد مجھے ہوش میں لایا گیا اور ہماری شادی مکمل ہوئی۔خیال  رہے کہ نیتو کپور اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی شادی 1980 میں ہوئی تھی جبکہ حال ہی میں چوبیس  جون کو نیتو کپور کی نئی فلم جُگ جُگ جیو بھی  ریلیز کی گئی ہے۔

 

 

انکل کیوں بولا؟سلو میاں کا سارہ علی خان کو فلم میں کام دینے سے انکار