وزیرداخلہ کوچھٹی مل گئی

وزیرداخلہ کوچھٹی مل گئی

لاہور(نیاٹائم)لاہور کی انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئےانہیں چھٹی دے دی ۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں جسٹس نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی ،کیس کی سماعت کےدوران رانا ثناء اللہ کے وکیل نے درخواست جمع کرائی کہ راناثنااللہ قومی اسمبلی بجٹ سیشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل کی استدعااورتحریری اپیل پر عدالت نے وزیرداخلہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

عازمین حج پربڑی پابندی لگ گئی